پولیس اہلکاروں کی ترقی کے لیے لوئر کلاس کورس 26 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ، لاہور پولیس کے 500 اہلکاروں سمیت مختلف اضلاع کے اہلکار تربیت حاصل کریں گے

لاہور(پنجاب پوسٹ) کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے لیے لوئر کلاس کورس 26 نومبر سے شروع ہوگا، جس کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ کورس بیک وقت پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد، راولپنڈی اور سرگودھا میں منعقد ہوگا۔

مراسلے کے مطابق پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد میں لاہور پولیس کے 500، گوجرانوالہ کے 22، کوٹ ادو کے 2، پی سی فاروق آباد کے 8 اور ایس پی یو پنجاب کے 2 اہلکار کورس میں شرکت کریں گے۔ پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا میں پی ایس پی کے 175 اور میانوالی ڈسٹرکٹ کے 2 اہلکار تربیت حاصل کریں گے، جبکہ پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی میں ٹریفک پنجاب کے 122 اہلکار کورس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بادامی باغ پولیس کی کاروائی، نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب دو رکنی متحرک گینگ گرفتار

مراسلے میں کورس میں شرکت کرنے والے تمام اہلکاروں کو 25 نومبر تک متعلقہ ٹریننگ سکولز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لوئر کلاس کورس میں بی ون لسٹ پاس کرنے والے اہلکار سنیارٹی کے مطابق شرکت کے اہل ہوں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے