لاہور، پارٹنر کو دھوکہ دینے اور پولیس کو چکما دینے کی کوشش ناکام، 14 لاکھ کی رقم چھپا کرڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) راوی روڈ پولیس نے 14 لاکھ روپے چھپا کر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کالر نے 15 پر اطلاع دی کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 14 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر 12 سالہ طالبعلم پر تشدد، قاری گرفتار

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق وقوعے کی تصدیق نہ ہونے پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کالر سے پوچھ گچھ کی گئی، جس کے دوران ملزم عارف کا جھوٹ سامنے آ گیا۔ ملزم اپنے پارٹنر کی رقم ہڑپ کرنا چاہتا تھا، اس لیے ڈکیتی کی جھوٹی کال کی۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے رقم برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 17 at 4.06.47 PM

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے بروقت رسپانس اور مؤثر تفتیش پر ایس ایچ او نعیم سلطان سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے، شہری ایمرجنسی کی صورت میں ہی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ پولیس عوام کی مدد اور جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے