سرگودھا،سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی بڑی کامیابی، راہزنی کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، سونا اور نقدی برآمد

سرگودھا(پنجاب پوسٹ) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے اے ایس پی سٹی وقار احمد کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے راہزنی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا، شہری اپنی بیٹی کی شادی کے لیے زیورات بینک لاکر سے نکلوا کر لے جارہا تھا، ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر شہری سے زیورات چھیننے اور موقع سے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد کی شہید کنسٹیبل اشتیاق رسول کی بیٹی کی شادی میں شرکت، شہید کے اہلخانہ سے ملاقات

ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر ظفر عباس شاہ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے سیف سٹی کیمروں اور 300 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کرنے کے بعد مرکزی ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے چھیننا گیا سونا اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

Capture 26

ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سرگودھا پولیس کی مزید کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے