ننکانہ صاحب، بابا گورونانک یونیورسٹی میں منشیات کے خاتمے، خفیہ آلات کے غیر قانونی استعمال اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار، ڈی پی او ارسلان زاہد نے طلباء و طالبات کو شعور و آگاہی کا پیغام دے دیا

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن منشیات فری پنجاب کے تحت ضلعی پولیس کے زیر اہتمام بابا گورونانک یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد ہوا. ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد نے طلباء و طالبات کو منشیات کے نقصانات، خفیہ آلات کے غیر قانونی استعمال اور ٹریفک قوانین کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

آگاہی سیمینار میں بابا گورونانک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران، رجسٹرار مبشر طارق، طلباء و طالبات اور دیگر شرکاء نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او ارسلان زاہد نے طلباء و طالبات کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ویپ اور آئس جیسے نشے نوجوان نسل کے مستقبل کو متاثر کر رہے ہیں۔نوجوان خود بھی منشیات سے محفوظ رہیں اور اپنے اردگرد موجود ایسے لوگوں میں بھی اس حوالے سے شعور بیدار کریں۔

WhatsApp Image 2026 11 17 at 2.59.54 PM 3

ڈی پی او نے خفیہ آلات کے غیر قانونی استعمال، ہراسگی اور بلیک میلنگ کے حوالے سے بھی آگاہی دی اور کہا کہ اگر کوئی شخص ایسے آلات کے ذریعے ہراساں یا بلیک میل کرے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ منشیات کی سپلائی یا خفیہ آلات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر بھی دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

ڈی پی او نے ٹریفک قوانین کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ کا استعمال اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد قیمتی جانوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ الیکٹرک سکوٹیز استعمال کرنے والی خواتین اور طالبات سمیت تمام بائیک رائیڈرز ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ جو گزارشات کی گئیں ہیں تمام طلبا و طالبات اس پر خود بھی عمل کریں گے اور اس پیغام کو معاشرے میں بھی پھیلائیں گے۔

WhatsApp Image 2026 11 17 at 2.59.55 PM 2

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران نے آگاہی سیمینار کے انعقاد پر ڈی پی او ارسلان زاہد اور ضلعی پولیس ننکانہ صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ جو چیزیں معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتی ہیں ان سے اجتناب کریں۔ جیسے کہ نشے کا استعمال بھی فساد ہے لہذا اس سے دور رہیں۔

سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر کی جانب سے ڈی پی او ارسلان زاہد کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ طلباء و طالبات نے آگاہی سیمینار کے انعقاد کو خوب سراہا اور ضلعی پولیس کے اس اقدام کو بہترین کاوش قرار دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے