لاہور(پنجاب پوسٹ)سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈائٹز کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز میں قومی ویمنز سکواڈ کو جوائن کریں گے، جہاں وہ ٹیم کے ساتھ سیریز کی تیاریوں اور میچز میں رہنمائی کریں گے۔
51 سالہ شین ڈائٹز اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ ان کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز نے 2024 اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنلز کھیلے۔ اس کے علاوہ وہ بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کی ویمنز ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ون ڈے ایشیا کپ فائنل، بھارت نے آخری بال پر پاکستان سے ٹائٹل چھین لیا
تقرری کے بعد اپنے ردعمل میں شین ڈائٹز نے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا ان کے لیے اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی شاندار تاریخ ہے اور وہ قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2028 کے ہوم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو خوشیاں دینا ہدف ہے، تاہم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔











