لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ کی کارکردگی ایوان کے سامنے رکھ دی، کنول لیاقت کے مطابق سموگ کی کوئی ایک وجوہات نہیں بلکہ یہ سرحد پار آلودگی، بھٹہ آلودگی ٹریفک سے سموگ بڑھتی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور میں 13 اینٹی سموگ گنز اے کیو آئی کے زیادہ علاقوں میں چھڑکائو کرتی ہیں، جبکہ فیصل آبادف میں 2 اور گوجرانوالہ میں ایک سموگ گن کام کررہی ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت ایڈووکیٹ کے مطابق کسی صورت بھی فصلوں کو آگ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے تاکہ فضائی آلودگی میں اضافہ ہو۔ای پی اے میں بھٹہ ، ٹریفک اور انڈسٹری پر بھی گردو غبار کے خلاف ایکشن لیے جا رہے ہیں۔ تمام بار بی کیو والوں کو الرٹ کردیا ہے وہ دھواں فضا میں نہ چھوڑیں بلکہ جدید سسٹم اپنائیں۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں فضائی آلودگی انڈکس344 ،سموگ گنز آپریشن اورپانی کا چھڑکاؤ تیز
کنول لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ صنعتی آلودگی روکنے کیلئے ہر فیکٹری کو چمنیوں کے اوپر ای سی ایس سسٹم لگانے کا حکم دیا گیا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبہ کی کل نو ہزار انڈسٹری پر ای سی ایس سسٹم لگائے جا چکے ہیں۔دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کی چمنیوں کے مالکان کے خلاف سخت ایکشن لئے گئے۔
پارلیمانی سیکرٹری نے اعداد وشمار بتاتے ہوئے وضاحت کی کہ ہم نے 249انڈسٹریوں کو نوٹسز دیئے گئے اور 1479انڈسٹری سیل بھی کیں ۔اب صوبہ میں کوئی بھٹہ نہیں ہوگا جو زک زیک ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہوجائے۔ یہی نہیں بلکہ فضائی آلودگی کم کرنے کےلیے گاڑیوں کےلئے امیشن ٹیسٹنگ سسٹم لایا گیا۔ محکمہ کے تین لاکھ گاڑیوں کو چیک کیا اور گندم کی کٹائی کے بعد فصلوں کو جلانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیں : سموگ کے خلاف ای پی اے پنجاب کا رات گئے ایکشن، دو صنعتی یونٹس سیل، 2 لاکھ روپے جرمانہ
کنول لیاقت کے مطابق صوبہ میں گندم کی کٹائی کے بعد فصلوں کو آگ لگانے والے 222کسانوں کےخلاف مقدمات درج کئے گئے۔ فضائی آلودگی میں اضافہ کرنے والوں کو 31 لاکھ روپے جرمانہ کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : رات بدل گئی ،پنجاب میں ٹھنڈی ہوائیں ، کہیں رم جھم، کہیں موسلادھار برسات










