لاہور پولیس کا ویپنگ کے استعمال اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 26 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) نوجوان نسل کو ویپنگ اور منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ رات ویپنگ کے استعمال اور فروخت میں ملوث 26 ملزمان کو گرفتار کرکے 25 مقدمات درج کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق سول لائنز ڈویژن سے 13، ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 7، صدر ڈویژن سے 5 جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں، ناقص انتظامات پر فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ اور واٹر پلانٹ بند

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ طلباء کو نشے کی جانب راغب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ نوجوان نسل کو نشے سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کے ساتھ اساتذہ اور والدین کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔ منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے پولیس، تعلیمی اداروں اور والدین کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے