لاہور میں مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق، چار افراد کی شناخت نہ ہو سکی

لاہور(پنجاب پوسٹ) شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق ہئیر کے علاقے میں 22 سالہ نوجوان اکرم بھٹی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور،چار سال سے بچھڑی ثناء اپنوں سے مل گئی، سیف سٹی میرا پیارا ٹیم کی کوششیں کامیاب

شادمان میں فٹ پاتھ کے کنارے سے 70 سالہ بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اکبری گیٹ سرکلر روڈ پارک سے بھی 33 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ لاری اڈہ مسافر خانے کے قریب 35 سالہ شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہو گیا جبکہ نشتر کالونی سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے تمام واقعات کے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کر دی۔ تمام لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے