رات بدل گئی ،پنجاب میں ٹھنڈی ہوائیں ، کہیں رم جھم، کہیں موسلادھار برسات

لاہور (پنجاب پوسٹ)رات گئے ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ ہوا چلنے سے موسم میں تبدیلی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،مغربی ہواؤں کا سلسلہ 15 اکتوبر تک برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں بارشوں کا الرٹ، رم جھم کا آغاز کب ہوگا ؟

محکمہ موسمیات نے آج سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ 15 اکتوبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔بارشوں کے باعث موسم میں مزید تبدیلی متوقع ہے جبکہ شہریوں کو بھی گرمی سے ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے،لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 154ریکارڈ کی گئی۔
فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 12ویں نمبرپر آ گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے