لاہور میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں، ناقص انتظامات پر فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ اور واٹر پلانٹ بند

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 22 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی، جس کے دوران ناقص انتظامات پر دو یونٹس کی پروڈکشن بند کر دی گئی جبکہ 20 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 5 لاکھ 76 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران دو من سے زائد ناقص اشیائے خورونوش بھی تلف کر دی گئیں۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جوہر ٹاؤن میں معروف فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر بند کیا گیا جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں سیمپل فیل ہونے پر واٹر پلانٹ کی پروڈکشن روک دی گئی۔ مختلف یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار اور ملازمین کے میڈیکل و ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت لازمی ریکارڈ کی عدم موجودگی پائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ مریم نواز کا عورتوں اور بچوں سے زیادتی پر موثر قانونی کارروائی کیلئے نیا اینٹی ریپ قانون لانے کا فیصلہ ، نئے قانون میں کیا کزیا ہوگا ؟

ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے