لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں فضائی آلودگی انڈکس344 سے تجاوز کر گیا،متعداد علاقوں میں انڈکس 519 سے کراس کرتا دیکھائی دیتا ہے،ہائی اے کیوائی ایریاز میں سموگ گنز آپریشن اورپانی کا چھڑکاؤ تیز کردیا گیا،مقامی آلودگی کے ذرائع کے خلاف فیلڈ انفورسمنٹ اور مانیٹرنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔

کمزور ہواؤں کے باوجود انسدادِ اسموگ آپریشن پوری شدت سے جاری ہے،ڈرون سکواڈ، ہاک آئی فیلڈ سکواڈ کی نگرانی، کارروائیاں بھی جاری ہے،پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 315 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن کی گئی،خلاف ورزی پر 14 یونٹس سیل، 1 کیخلاف مقدمہ، 21 لاکھ جرمانہ عائد کئے گئے،گزشتہ 24 گھنٹے میں 486 بھٹوں کی انسپیکشن، 10 مسمار، 13 سیل کردئیے گئے ہیں،کارروائیوں میں 11 کیخلاف مقدمات درج، 33 لاکھ 50 ہزار جرمانہ عائد کیاگیاہے،ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر صنعتی یونٹس اور بھٹوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جائی ہے،
یہ بھی پڑھیں: لاہور دنیا کا آلودہ ترین بڑاشہر قرار،اے کیو آئی 344 ریکارڈ
پلاسٹک کے غیر معیاری استعمال اور اخراج کے خلاف کارروائی کا عمل بھی جاری ہے،159مقامات کی انسپیکشن، 824 کلوگرام غیر معیاری پلاسٹک ضبط، 1سیل، 1 مقدمہ
کمرشل کچنز سے دھوئیں کے اخراج کی روک تھام کیلئے 134 مقامات کی چیکنگ کی گئی،74مقامات پر سکشن ہڈز نصب، 4 مقامات سیل، 1 لاکھ 68 ہزار جرمانہ عائد کئے گئے ہیں،
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کسان فصل کوآگ نہ لگائیں،شہری گاڑیوں کو بغیرفٹنس اوربلاوجہ سڑکوں پر مت لائیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ فضائی آلودی گی آڑ میں محکمہ ماحولیات ریونیو کا کردار ادا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کررہا، فلاح ادارا ہونے کے باجود محمکہ ماحولیات جرمانے کرنے کو زیادہ ترجیحی دیتا ہے،جبکہ مستقل حال تلاش نہیں کیاجارہا ۔











