لاہور (پنجاب پوسٹ) کام پر رکھوائی بچیوں تک رسائی نہ ملنے پر والد کھلی کچہری میں پیش ہو گئے۔والد کا مؤقف ہے کہ 30 ہزار روپے ایڈوانس لے کر بچیوں کو کام پر رکھوایا۔والد کی شکایت ہے کہ متعلقہ شخص بچیوں سے ملاقات نہیں کرنے دے رہا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اس معاملے پر سخت نوٹس لیا۔ایس ایچ او برکی کو بچیوں تک فوری رسائی اور معاملے کی جانچ کا حکم دیا۔بچیوں کو روکنے اور ان کے استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران
بچوں کے تحفظ اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔نوکری کے نام پر 70 ہزار روپے فراڈ کی شکایت کھلی کچہری میں پہنچ گئی۔متاثرہ وکیل کا کہنا ہے کہ رقم لینے والا شخص نہ نوکری دلوا سکا، نہ پیسے واپس کیے۔ڈی آئی جی آپریشنز کا ایس ایچ او اسلام پورہ کو ملزم گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا۔
شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔کھلی کچہری میں گھریلو تشدد اور خواتین کے استحصال کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور متاثرہ خواتین کو تحفظ دینے کی ہدایت کی۔خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔خواتین اور بچوں کے استحصال میں ملوث عناصر کو رعایت نہیں ملے گی۔










