لاہور: گجرپورہ پولیس کی کارروائی، زیادتی کا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

گجرپورہ (پنجاب پوسٹ) پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں زیادتی کا ملزم گرفتار ہو گیا۔سگیاں پنڈ کے رہائشی سلیمان عرف پومی نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون صبح کے وقت ملزم کی والدہ سے ملنے اس کے گھر گئی تھی۔ملزم کی والدہ گھر پر موجود نہ تھی، ملزم نے اکیلا پا کر دروازہ بند کیا۔

ملزم نے خاتون کو زبردستی کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی گجر پورہ پولیس نے ملزم سلیمان کو گرفتار کر لیا۔ملزم سلیمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

خواتین کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے