گجرپورہ (پنجاب پوسٹ) 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔بچی دکان سے سامان لے کر گھر واپس آرہی تھی۔ہمسایہ ملزم نے بہانے سے بچی کو اپنے پاس بلایا۔ملزم نے بچی سے نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش کی۔
بچی کی چیخ و پکار سن کر اہلخانہ فوری موقع پر پہنچے۔اطلاع ملتے ہی گجرپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم چاند جعفر کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اب مزید تفتیش جاری۔
ایس پی منزہ کرامت
بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں.













