مری (پنجاب پوسٹ) معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مری میں افواجِ پاکستان کی قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 مری کے مرکزی اسٹیشن میں منعقد ہوئی۔
مزید پڑھیں: آپریشن بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ: عظمیٰ بخاری کا قوم اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین
تقریب میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسرز، ڈاکٹرز، طلبہ و طالبات، ریسکیو اہلکاروں، رضاکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے وطنِ عزیز کے دفاع، امن کے قیام اور قومی سلامتی کے لیے پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر کامران رشید نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط، خودمختار اور ایٹمی قوت رکھنے والا ملک ہے جبکہ افواجِ پاکستان دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہیں، جو دشمن کی ہر جارحیت اور سازش کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کا دفاع پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اتحاد، باہمی ہم آہنگی اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دے کر ملک کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ تقریب کے دوران شرکاء کو ریسکیو 1122 مری کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات، ایمرجنسی رسپانس سسٹم اور جدید ریسکیو آلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
مزید پڑھیں: جشن معرکہ حق ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر لاہور میں شاندار تقریبات کی تیاریاں مکمل
شرکاء نے ایمرجنسی ریسورسز اسٹالز، کنٹرول روم، فائر و ریسکیو آلات اور فرضی مشقوں کا معائنہ کیا اور ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگائے گئے۔ آخر میں ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور افواجِ پاکستان کی کامیابی و سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔















ایک تبصرہ برائے “معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، مری میں افواجِ پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین”
[…] مزید پڑھیں: معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، مری میں افواجِ پاکستان کو شاند… […]