آپریشن بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ: عظمیٰ بخاری کا قوم اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کامیاب “آپریشن بنیان المرصوص” کو ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن قومی تاریخ کا ایک یادگار اور سنہرا باب بن چکا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان کی بہادر افواج نے وہ کارنامے سرانجام دیے جو رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے، جبکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں دنیا کی افواج کے لیے ایک اسٹڈی کیس بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شہری کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فوجی قیادت پر فخر ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ریاست ہے اور ملک کے لیے سب سے پہلی ترجیح امن ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو امن کو کمزوری سمجھے گا اس کا انجام بھارت جیسا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے لیے بہتر ہے کہ وہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی اپنی پراکسیوں کی سرپرستی بند کرے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “آپریشن بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ: عظمیٰ بخاری کا قوم اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے