لاہور( پنجاب پوسٹ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کی ہدایت پر “معرکۂ حق” میں کامیابی کے پہلے جشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
پی ایچ اے کی جانب سے جیلانی پارک کے باہر خوبصورت فلوٹس سجا دیے گئے ہیں، جن کا مقصد پاک افواج کی بہادری، شجاعت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :جشن معرکہ حق ، چونیاں میں ریلی، شرکاء کا پاک فوج کو خراجِ تحسین: جشن معرکہ حق ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر لاہور میں شاندار تقریبات کی تیاریاں مکملایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ فلوٹس کے ذریعے مسلح افواج کی جرات اور دشمن کے خلاف تاریخی کامیابی کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 مئی کو پاک افواج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیے اور دشمن کو کاری ضرب لگائی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آج رات 8 بجے لبرٹی چوک میں “عزمِ عالیشان کنسرٹ” بھی منعقد ہوگا، جس میں نامور گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ کنسرٹ میں داخلہ مکمل طور پر مفت ہوگا۔















2 پر “جشن معرکہ حق ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر لاہور میں شاندار تقریبات کی تیاریاں مکمل” جوابات
[…] مزید پڑھیں: جشن معرکہ حق ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر لاہور میں ش… […]
[…] مزید پڑھیں: جشن معرکہ حق ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر لاہور میں ش… […]