مری (پنجاب پوسٹ) مری کے علاقے رتی گلی کالی مٹی کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 مری کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ ایک بے قابو ڈمپر موٹر سائیکل پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید متاثر ہوئے۔
ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص ڈمپر کے نیچے آنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، مری میں افواجِ پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین
حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔













ایک تبصرہ برائے “مری میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈمپر موٹر سائیکل پر الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق”
[…] مزید پڑھیں: مری میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈمپر موٹر سائیکل پر الٹ گیا… […]