لاہور: خبردار ہوشیار، آپ کا آن لائن رائیڈر جرائم پیشہ بھی ہوسکتا ہے، لاہور میں 2 ہزار سے زائد کمرشل ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں 2 ہزار سے زائد کمرشل ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا، ٹریفک پولیس نے آن لائن رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں سے ایک لاکھ سے زائد ڈرائیورز کا ڈیٹا طلب کر لیا۔

سی ٹی او لاہورسید عبد الرحیم شیرازی کےمطابق ٹریفک پولیس نے 10 ہزار کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا،جن میں سے 2 ہزار 50 ڈرائیورز ریکارڈ یافتہ نکلے،جن کے خلاف مجموعی طور پر 3 ہزار 700 مقدمات درج تھے۔ سی ٹی او نے تمام آن لائن ٹیکسی کمپنیوں کے نمائندوں کو ڈرائیورز کا مکمل ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حکام کےمطابق مسافروں،خصوصاً خواتین کے محفوظ سفر کے لیے سنگین جرائم میں ملوث ریکارڈ یافتہ ڈرائیورز کو آن لائن کیب چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو گاڑیوں میں ڈیش کیم، ٹریکر اور کیو آر پینک بٹن نصب کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات نہ اپنانے والی آن لائن کیب سروسز کے خلاف کارروائی کی جائے گی،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مسافروں اور ڈرائیورز کی مؤثر نگرانی، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے