لاہور،26ویں وومن، کونگ فو چیمپئن شپ، پولیس ٹیموں نے 13 میڈلز جیت لیے

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، 13 میڈلز جیت لیے،پاکستان پولیس کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے 3 سلور اور 10 برانز میڈل اپنے نام کیے،

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چیمپئن شپ میں واپڈا، آرمی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے، اسلام آباد سمیت ملک بھر سے ٹیموں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور، حکومت نے جعلی ادویات اور زائد قیمتوں کی وصولی کی روک تھام کے لیے محفوظ دوا ایپ متعارف کرا دی

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پاکستان پولیس کھلاڑیوں کو میڈلز جیتنے پر شاباش دی۔ پاکستان پولیس کے کھلاڑی قومی و بین الاقوامی سپورٹس ایونٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل کا بھی فاتح کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیس کیا۔

مہوش، حمزہ بٹ، نعیم حمید نے سلور میڈل اپنے نام کیے،مائکہ، مقدس، فاطمہ، اقصیٰ، انعم، تنزیلہ، صدیقہ، محمد نعیم، راحت اللہ اور احسان نے برانز میڈل جیتے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے