پاکستان ریلوے میں سنگین خلاف ورزی، انجن میں خواجہ سراؤں کو سفر کروانے پر ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور گرفتار

اوکاڑہ (پنجاب پوسٹ) پاکستان ریلوے میں انجن کے غیر قانونی استعمال کا معاملہ سامنے آگیا، ریلوے انجن میں غیر متعلقہ افراد کو بٹھا کر سفر کروانے پر حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:کھڈیاں خاص: والد کے قتل کے بعد سگے چچا کا یتیم بچوں کے مکان پر قبضہ، ڈی پی او قصور کے نوٹس پر پولیس نے مکان واگزار کروا دیا

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے حکام نے انجن میں خواجہ سراؤں کو سفر کروانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ ریلوے حکام کے مطابق انجن میں غیر متعلقہ افراد کو بٹھانا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ واقعے پر دونوں ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے