بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) تھانہ شہر فرید کی حدود میں شوہر کے بیوی پر تشدد کرنے کا معاملہ سامنے آیا۔ملزم نے اپنی بیوی کو تھپڑوں اور سوٹیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے سرور بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے قلیل وقت میں ملزم محمد نوید کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تشدد، ملزم گرفتار

ڈی پی او محمد عمران
خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم پر فوری ایکشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔متاثرہ خاتون کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کھاریاں پولیس کی بڑی کارروائی، طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم خانیوال سے گرفتار












