ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) سانگلہ ہل منڈی مڑھ بلوچاں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سلطان طارق باجوہ ایم پی اے بہت بڑے قافلے کے ہمراہ منڈی مڑھ بلوچاں جلسہ گاہ پہنچے جہاں اہلِ علاقہ، بزرگوں اور نوجوانوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
مریم نواز کے ترقیاتی کاموں کی تعریف
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان طارق باجوہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کے قیام سے پنجاب سے بدمعاشی کلچر کا خاتمہ ہو گیا ہے اور آج عوام خود کو محفوظ سمجھ رہے ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اگر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی کام گنوانا شروع کروں تو دن سےشام ہو جائے گی۔

لیپ ٹاپ، سکالرشپ اور گرین بس منصوبے کی تعریف
انہوں نے طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ سکیم اور ہونہار سکالرشپ سکیم متعارف کروا کر اعلیٰ تعلیم کا حصول آسان بنا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گرین بسوں کے ذریعے آج پنجاب کی عوام صرف 20 روپے کرایہ میں باعزت سفر کر رہی ہے، جو مریم نواز کا عوام دوست اقدام ہے۔اس موقع پر علاقہ کے متعدد سیاسی دھڑوں نے بیرسٹر سلطان طارق باجوہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔جلسے میں کارکنان اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:سرگودھا، تھانہ ساجد شہید کے علاقہ فاروق کالونی میں فائرنگ کا واقعہ













