قصور (پنجاب پوسٹ) منڈی عثمان والا قصور پابندی کے باوجود آگ کا کھیل جاری، انتظامیہ کی مبینہ خاموشی نے 5 زندگیاں خطرے میں ڈال دیں! منڈی عثمان والا ڈھینگ شاہ روڈ پر دھوئیں نے دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا دیں
منڈی عثمان والا ڈھینگ شاہ روڈ دھوئیں کی لپیٹ میں جس کی وجہ سے حدِ نگاہ ختم ہوتے ہی خوفناک حادثہ پیش آ گیا۔ منڈی عثمان والا میں پنجاب حکومت کی پابندی کے باوجود فصلوں کی باقیات اور گھاس پھوس کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور شدید اسموگ کی لپیٹ میں، ایئر کوالٹی انڈیکس 419 ریکارڈ
آگ سے اٹھنے والے شدید دھوئیں نے منڈی عثمان والا ڈھینگ شاہ روڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، موٹر سائیکل سوار ایک دوسرے کو دیکھ نہ سکے اور ٹکرا گئے۔مخالف سمتوں سے آنے والی دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔


منڈی عثمان والا میں پابندی کے باوجود سرِعام آگ لگانے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونا متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔













