فیصل آباد، شہریوں سے بدسلوکی اور مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں ہوگی، آر پی او انعام الرحمن ملک

فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے ایس پی آفس جڑانوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں اور موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری داد رسی کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

آر پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر مقررہ مدت میں میرٹ کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو فوری، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے، کمزور اور مظلوم طبقات کو بروقت انصاف فراہم کرنا بنیادی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب فوڈ فورٹیفیکیشن بل 2026 ، آٹا، گھی، تیل اور نمک کی فورٹیفیکیشن لازمی قرار، پنجاب میں 5 سال سے کم عمر کے 27.3 فیصد بچوں میں نشوونما کی کمی کا انکشاف،

انعام الرحمن ملک نے مزید کہا کہ شہریوں سے بدسلوکی اور مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام مقدمات کی تفتیش شفافیت، میرٹ اور قانون کے مطابق یقینی بنائی جائے اور کسی دباؤ یا اثر و رسوخ کو خاطر میں لائے بغیر انصاف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر فوری اور مؤثر انصاف فراہم کرنا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے