سرگودھا(پنجاب پوسٹ) تھانہ ساجد شہید کے علاقہ فاروق کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ڈی پی او سرگودھا نےفوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی
ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نفری کے ہمراہ موقع پر موجود تھے۔مقتول عبداللہ کی ڈیڈ باڈی برائے پوسٹ مارٹم اور مضروب قادر بخش کو برائے علاج معالجہ DHQ سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے ہوٹلز میں کھانا کھانے کیساتھ انعامی رقم بھی کیسے حاصل کی جاسکتی ہے ؟
کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں،وقوعہ کے محرکات جاننے کے لیے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔












