گجرات (پنجاب پوسٹ) لالہ موسیٰ صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالہ موسیٰ کا اچانک دورہ کیا تو انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔صوبائی وزیر ہسپتال میں بدانتظامی دیکھ کر غصے میں آ گئے اور انتظامیہ کو جھاڑ پلا دی۔

انہوں نے مختلف وارڈز، فارمیسی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مختلف مریضوں کی عیادت کر کے طبی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔مریضوں کی سہولت کے لیے انہوں نے شکایات پر 72 گھنٹوں میں فارمیسی کے انتظامات بہتر بنانے اور نو تعمیر شدہ ایمرجنسی بلاک فوری فعال کرنے کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں بدانتظامی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔













