گجرات (پنجاب پوسٹ) نہر اپر جہلم ٹبی ٹاؤن کے قریب اسکول وین اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 طالبات زخمی ہوگئیں۔

اسکول وین منڈی بھلوال سے طالبات کو جہلم کالج لے جا رہی تھی جبکہ کار ایئرپورٹ سے ڈڈیال آزاد کشمیر کی جانب رواں دواں تھی۔
یہ بھی پڑھیں:شیخوپورہ: ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم، 1 خاتون زخمی اور 1 جاں بحق، ریسکیو 1122
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی طالبات کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔















