میاں چنوں (پنجاب پوسٹ) آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل کی تھانہ تلمبہ میں کھلی کچہری۔آر پی او نے شہریوں کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں۔کھلی کچہری میں سائلین نے اپنے مسائل سے آر پی او کو آگاہ کیا۔شہریوں کی شکایات پر آر پی او کے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔زیرِ التوا درخواستوں کو میرٹ پر نمٹانے کی ہدایت کی۔

آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل
شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔پولیس افسران شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔












