کھڈیاں خاص: والد کے قتل کے بعد سگے چچا کا یتیم بچوں کے مکان پر قبضہ، ڈی پی او قصور کے نوٹس پر پولیس نے مکان واگزار کروا دیا

قصور(پنجاب پوسٹ)کھڈیاں خاص میں والد کے قتل کے بعد سگے چچا کی جانب سے یتیم بچوں کے مکان پر قبضے کا افسوسناک معاملہ سامنے آ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔

ڈی پی او قصور کے احکامات پر تھانہ کھڈیاں پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مکان کا قبضہ چھڑوا لیا اور اسے یتیم بچوں کے حوالے کر دیا۔ پولیس کی اس بروقت کارروائی پر متاثرہ بچوں کے اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈی پی او قصور نے اس موقع پر واضح کیا کہ کمزور اور بے سہارا افراد کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور ناجائز قبضے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور املاک کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے