ہارون آباد: ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک وارڈ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

بہاولنگر(پنجاب پوسٹ)ہارون آباد کے عوام کے لیے صحت کے شعبے میں بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال میں کارڈیک وارڈ کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ چند ماہ قبل پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ کی جانب سے کیا گیا۔

وعدہ اب عملی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے۔ منصوبے کے تحت وائیٹل گروپ اپنے ذاتی وسائل سے زمین کی خریداری اور عمارت کی تعمیر مکمل کرے گا، جبکہ حکومت طبی آلات اور ضروری مشینری فراہم کرے گی۔

اس سلسلے میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سائرہ ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں محسنِ ہارون آباد حاجی سعید احمد، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ، ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ، چوہدری کاشف ثناء، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شوکت وٹو، ایم ایس ڈاکٹر محمد انور سکھیرا اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر بابر سلیمان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے تعمیراتی مقام پر اینٹیں رکھ کر منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کارڈیک وارڈ کی تعمیر سے ہارون آباد اور گردونواح کے دل کے مریضوں کو مقامی سطح پر علاج کی سہولیات میسر آئیں گی۔ اس کے نتیجے میں مریضوں کو علاج کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرنے کی مشکلات سے نجات ملنے میں مدد ملے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے