کبیروالہ (پنجاب پوسٹ) تھانہ سرائے سدھو کی حدود بربیگی کے مقام پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت مٹھو موہانہ کے نام سے ہوئی، جو سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش کو قبضے میں لے کر سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے اور سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔














