چوتھی بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے گھر سے نکال دیا، خاتون کی کھلی کچہری میں دہائی

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی کھلی کچہری میں گھریلو تنازعے کا منفرد معاملہ سامنے آیا، جہاں ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ چوتھی بیٹی کی پیدائش پر اس کے شوہر نے اسے گھر سے نکال دیا، جبکہ اسی کھلی کچہری میں شوہر نے بیوی پر سونا چوری کرنے کا الزام لگا دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے دونوں فریقین کا مؤقف سنا اور معاملے کی انکوائری کے لیے ایس پی سٹی کو دفتر طلب کر لیا۔

فیصل کامران نے ہدایت کی کہ گھریلو تشدد ثابت ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جبکہ سونا چوری کے الزام پر شوہر کو بھی ٹھوس شواہد پیش کرنا ہوں گے۔

کھلی کچہری میں کرایہ داری، گروی رکھے گئے مکانات میں مبینہ فراڈ اور لڑائی جھگڑوں سے متعلق شکایات بھی پیش کی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ افسران کو تمام شکایات پر میرٹ کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

فیصل کامران کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اور انہیں انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کسی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے