لاہور (پنجاب پوسٹ) دفتر میں ہنگامہ آرائی کی صورت میں ملازم کو یرغمال بنا کر لیپ ٹاپ چوری کرنے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم شعیب حسن کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے ملازمت کے آخری روز اپنے 3 ساتھیوں کو دفتر بلا کر ہنگامہ آرائی کی۔
ملزمان نے زبردستی درازیں کھلوائیں، ایپل میک بک اور دیگر سامان لے کر فرار ہوئے۔درخواست پر ای ٹیگ نہ لگنے پر معاملہ ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر پہنچا۔فیصل کامران نے درخواست پر ای ٹیگ نہ لگانے اور کارروائی میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا۔
فرائض میں غفلت پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور فرنٹ ڈیسک عملے کو معطل کیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم شعیب حسن کو گرفتار کر لیا۔دیگر 3 ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
شہریوں کی شکایات پر بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پولیس کی ذمہ داری ہے۔فیصل کامران کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے ساتھ پولیس کی غفلت پر بھی جوابدہی ہوگی۔شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں۔













