مجھے بشریٰ بی بی کی سب سے زیادہ فکر ہے ، بانی پی ٹی آئی کی لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور (پنجاب پوسٹ) سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، نئے صوبوں کے قیام، اپوزیشن اتحاد اور صحت سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا سے ملاقات کے آغاز پر عمران خان نے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ وکلا ان سے ملاقات کے لیے آرہے ہیں اور وہ اس حوالے سے پڑھ چکے تھے۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں اخبارات اور دو تین نجی ٹی وی چینلز دیکھنے کی سہولت بھی رکھتے ہیں، جبکہ وہ جیل سے باہر سیاسی اور قانونی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی مریم نوازشریف نے جہلم میں جمنیزیم سپورٹس کمپلیکس بحالی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کردیا

ذرائع کے مطابق ملاقات میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے پر عمران خان کا ردعمل سخت تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا حل نئی انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔ عمران خان نے اپنی صحت سے متعلق خدشات کے اظہار کے ساتھ بشریٰ بی بی کی صحت پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ انہیں بشریٰ بی بی کی فکر ہے، ان کے لیے کچھ کیا جائے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے ذہنی دباؤ کو جان لیوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسپورٹس مین ہیں اور جانتے ہیں کہ صورتحال کو کیسے ہینڈل کرنا ہے۔ بشریٰ بی بی نے سرجری سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ معمولی سی غلطی سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب میں نایاب گدھوں کی واپسی، روجھان میں 9 کے قریب گدھ ریکارڈ, گدھ کہاں غائب ہوگئے تھے ؟

ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے 13 ماہ تک ملاقات کے لیے نہ آنے کی شکایت کی تو عمران خان نے جواب دیا کہ انہیں آنے نہیں دیا جاتا تھا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق کھلا خط بھی لکھے گی۔

اڈیالہ جیل کی اس طویل ملاقات میں نئے صوبوں کے قیام سے لے کر اپوزیشن اتحاد اور صحت کے معاملات تک اہم امور زیر بحث آئے، تاہم نئے صوبوں سے متعلق پی ٹی آئی کی حتمی حکمت عملی تاحال واضح نہیں ہوسکی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے