لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جہلم میں سپورٹس کمپلیکس اور جمنیزیم کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ جمنیزیم آمد پر کھلاڑیوں نے شور مچا کر منفرد انداز میں وزیراعلیٰ کا استقبال کیا، جبکہ کمسن بچیوں نے لوک گیت ”تیریاں ریساں کون کرے“ گا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے پوسٹرز اٹھائے کھڑی بچیوں سے پیار کیا، انہیں ہائی فائی کیا، آٹوگراف دیئے اور تصاویر بھی بنوائیں۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے خاتون کھلاڑی کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلی اور شطرنج کے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بجائیں۔ ایک کمسن کھلاڑی نے وزیراعلیٰ کو کڑھائی والا دوپٹہ پیش کیا اور تاج پہنایا، جبکہ وزیراعلیٰ نے خصوصی کھلاڑی کو اشاروں کی زبان میں سلام کیا اور خیریت دریافت کی۔


وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم کے شاندار چوک اور اولڈ رام دین بازار کا بھی دورہ کیا، جہاں ان کی آمد پر ماڈل بازار کارکنوں اور نوجوانوں سے بھر گیا۔ شاندار چوک مین بازار کو ٹریفک کے لیے بند کرکے واک وے قرار دیا گیا ہے، جبکہ بازار میں فٹ پاتھ، کوبل اسٹون، روڈ فرنیچر، انڈر گراؤنڈ وائرنگ، 260 دکانوں پر خوبصورت شیڈز، وکٹورین لائٹس، پلانٹرز اور بینچز بھی نصب کیے گئے ہیں۔
جہلم میں سپورٹس کمپلیکس اور جمنیزیم کی بحالی کا منصوبہ 11 کروڑ 95 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے











