لاہور دنیا کا آلودہ ترین بڑاشہر قرار،اے کیو آئی 344 ریکارڈ

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا، جہاں شہر کا مجموعی اے کیو آئی 344 ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق برکی روڈ، پیراگون لاہور کا سب سے آلودہ علاقہ قرار پایا، جہاں آلودگی کی شرح 661 ریکارڈ کی گئی۔ سی ای آر پی آفس کے علاقے میں 561 جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں 541 اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر رواں سال 67 ملزمان گرفتار، 40 مقدمات درج

اسی طرح بیڈیاں روڈ پر آلودگی کی شرح 378، کینٹ میں 363، ماڈل ٹاؤن اے بلاک میں 330، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 326، اے آر سی لاہور میں 307 جبکہ عسکری 10 میں اے کیو آئی 229 ریکارڈ کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے