راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 446 رنز بنا لیے۔
راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ میں سری لنکن بیٹنگ لائن 446 رنز پر سمٹ گئی، دھننجایا ڈی سلوا نے 167 جبکہ کوشل مینڈس نے 119 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔


ڈیبیوکرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر ثاقب خان نے ٹیسٹ ڈیبیو پر سات وکٹیں حاصل کرکےقومی ریکارڈ بک میں جگہ بنالی،وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر 7 وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے۔
محمد عباس نے 2 جبکہ رضا اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی،سری لنکا کو پہلی اننگز میں پاکستان پر 12 رنز کی برتری حاصل ہے۔













