لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر رواں سال 67 ملزمان کو گرفتار جبکہ سموگ کی روک تھام کے لیے کارروائیوں کے دوران 40 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں، گاڑیوں، باربی کیو پوائنٹس اور دیگر عناصر کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔


سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ محکموں کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔
سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ سموگ کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔













