سیریل انٹرپرینور عدیل گوندل ینگ سی ای اوز مائینڈ کے فیڈرل ایگزیکٹو بورڈ کے صدر مقرر

سی ای او میٹپ

اسلام آباد (پنجاب پوسٹ)سیریل انٹرپرینور عدیل گوندل ینگ سی ای اوز مائینڈ کے فیڈرل ایگزیکٹو بورڈ کے صدر مقرر ہو گئے

WhatsApp Image 2026 05 07 at 10.14.17 PM

جس کا مقصد نوجوان سی ای اوز کی راہنمائی کرنا اور انکو جدید کاروباری تقاضے سمجھانا تاکہ وہ اپنے سٹارٹ اپس کو کامیاب کمپنیاں بنا سکیں سینکڑوں نوجوان سی ای اوز سے خطاب کرتے ہوئے عدیل گوندل کا کہنا تھا پاکستان میں نوجوان اکثریتی آبادی ہیں اور اگر وہ کاروبار کرنے لگیں تو ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا میں سی ای اوز مائینڈ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

WhatsApp Image 2026 05 07 at 10.14.17 PM 1

انہوں نے یہ قدم اٹھایا اور مجھ پر اعتماد کیا میں اپنے دو دہائیوں کے تجربے کو نوجوان نسل تک پر اعتماد انداز سا پہنچاؤں گا تاکہ وہ بھی زندگی میں آگے بڑھ سکیں اگر ایک لاکھ نوجوان کاروبار کی طرف آئیں تو نا صرف بے روزگاری کا مسئلہ حل ہو گا بلکہ اکانومی بھی بہتر ہو گی

انکا مزید کہنا تھا ایسے فورم پر جب کاروباری لوگ ملتے ہیں تو بہت سارے اشتراکی کاموں کی گنجائش بنتی ہے جو لوگوں کی ترقی میں ایک بہترین کردار ادا کرتی ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے