اوکاڑہ (پنجاب پوسٹ) نول پلاٹ ایس ایچ او تھانہ راوی طاہر بشیر کی سربراہی میں تھانہ راوی پولیس کی کارروائی میں 03 ملزمان گرفتار کیے۔تھانہ راوی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم قیصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے 01 عدد پسٹل 30 بور برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گجرپورہ: 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم الطاف گرفتار مقدمہ درج ہو گیا۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم شان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ راوی طاہر بشیر وٹو کا کہنا ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔جرائم پیشہ عناصر کسی بھی طرح کی معافی کے لائق نہیں ہے۔










