مانانوالہ پولیس کی بڑی کارروائی، ریکارڈ یافتہ "مجاہد گینگ” کے دو ارکان گرفتار، مسروقہ سامان اور نقدی برآمد

مانانوالہ (پنجاب پوسٹ) تھانہ مانانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ "مجاہد گینگ” کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو علاقے میں امن و امان کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت مجاہد اور علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پنکھے، 2 موٹر سائیکلیں، 3 بیٹریاں، 4 واٹر پمپ اور 25 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ سامان مختلف وارداتوں میں چوری کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید وارداتوں کا سراغ ملنے اور گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا امکان ہے۔

ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن سختی سے جاری ہے۔ پولیس کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایس ایچ او تھانہ مانانوالہ سعید ورک نے کہا کہ علاقے میں چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہیں اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے مکمل خاتمے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے