ساہیوال (پنجاب پوسٹ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں ہسٹری سوسائٹی کے زیر اہتمام پنک ربن ڈے "Never Give Up Hope” کے سلسلے میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار کی مہمان مقرر ڈاکٹر سارہ سلمان، ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تھیں۔

انہوں نے اپنے بصیرت افروز لیکچر میں بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات، بروقت تشخیص کی اہمیت، احتیاطی تدابیر اور علاج کے جدید طریقوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ آگاہی ہی اس موذی مرض سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیار ہے اور امید کو کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:چونیاں: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں سالانہ سپورٹس گالا کا شاندار انعقاد
تقریب کی صدارت پروفیسر منزہ صاحبہ نے کی، جبکہ مہمانان اعزاز پروفیسر سیدہ رباب زہرہ اور پروفیسر نبیلہ اکرام تھیں۔ کالج کی دیگر معزز اساتذہ نے بھی شرکت کی۔سیمینار کے تمام انتظامات ہسٹری سوسائٹی کی طالبات نے بطریق احسن سرانجام دیے۔ شرکاء نے ہسٹری سوسائٹی کی اس کاوش کو سراہا۔










