حافظ آباد میں ملک شاپ پر فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، غیر معیاری ڈیری کریم برآمد، دکان سیل، ایک ملزم گرفتار

حافظ آباد (پنجاب پوسٹ) حافظ آباد میں ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جگانوالہ روڈ پر معروف ملک شاپ پر چھاپہ مار کر غیر معیاری ڈیری کریم برآمد کر لی گئی۔ لیبارٹری رپورٹ میں نمونہ فیل ہونے پر دکان بند کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد کے مطابق ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور شہر کی ماڈل ریڑھیوں پر اب کیش نہیں چلے گا ، نیا کیش لیس نظام کیا ہوگا ؟

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر حافظ آباد کے جگانوالہ روڈ پر واقع ملک شاپ پر چھاپہ مارا، جہاں ڈیری کریم کا معیار مقررہ اصولوں کے مطابق نہ ہونے اور لیبارٹری سیمپل فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

WhatsApp Image 2026 11 09 at 1.11.59 PM

فوڈ اتھارٹی نے ملک شاپ بند کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں ملاوٹ کے خاتمے اور شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے