لاہور شہر کی ماڈل ریڑھیوں پر اب کیش نہیں چلے گا ، نیا کیش لیس نظام کیا ہوگا ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے شہر کی ماڈل ریڑھیوں کو کیش لیس نظام پر منتقل کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کرلیا ہے۔ نئے نظام کے تحت ماڈل ریڑھیوں پر خریداری کرنے والے شہریوں کو آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی، یعنی اب ریڑھی سے سودا خریدنے کیلئے جیب میں نقد رقم ہونا ضروری نہیں رہے گا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہر میں ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینا اور شہریوں و ریڑھی مالکان دونوں کو محفوظ اور آسان نظام فراہم کرنا ہے۔

نئے نظام کے مطابق ہر ماڈل ریڑھی پر ایک کیو آر کوڈ آویزاں کیا جائے گا۔ خریدار شہری اپنے موبائل فون سے کوڈ سکین کرکے فوری طور پر ڈیجیٹل ادائیگی کر سکیں گے۔ اس سے نہ صرف کھلے پیسوں کا مسئلہ ختم ہوگا بلکہ لین دین کا ریکارڈ بھی محفوظ رہے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے یہ بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جب ریڑھی مالکان اور خریداروں کے پاس نقد رقم کم ہوگی تو لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کے امکانات بھی کم ہو جائیں گے۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ کیش لیس نظام سے لاہور میں ڈکیتی، چوری اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں خاصی کمی آئے گی۔

کیش لیس ادائیگیوں کے فروغ کیلئے جے ایس بینک کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں۔ ریڑھی مالکان کے اکاؤنٹس کھولنے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو فعال بنانے کیلئے ضروری اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اس طرح ریڑھی مالکان کو بینک اکاؤنٹ کی سہولت ملے گی اور وہ باقاعدہ مالیاتی نظام کا حصہ بن سکیں گے۔

اس منصوبے کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر میں ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بزنس بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس سے عام شہری بھی آسانی کے ساتھ چھوٹے پیمانے پر کاروباری لین دین کر سکے گا۔

ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بزنس ایک جدید مالیاتی ماڈل ہے جس کے تحت چھوٹے کاروباری افراد اور کم آمدنی والے طبقے کو روایتی بینکوں کے چکر لگائے بغیر موبائل ایپس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے مالی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جن میں شامل ہیں:

بچت کی سہولت
انشورنس کی سہولت
متوقع فوائد
ریڑھی پر آسان اور فوری ڈیجیٹل ادائیگی
نقد رقم کی کمی سے جرائم میں کمی
ریڑھی مالکان کیلئے بینک اکاؤنٹس کی سہولت
لین دین کا شفاف اور محفوظ ریکارڈ
چھوٹے کاروبار کیلئے قرضوں تک آسان رسائی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے