سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستان سکواڈ میں چار نئے کھلاڑی شامل، تین کو پہلی بار قومی ٹیم میں جگہ مل گئی

لاہور(پنجاب پوسٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں مزید چار کھلاڑیوں کو شامل کر لیا ہے۔
سکواڈ میں شامل کیے جانے والے کھلاڑیوں میں عامر جمال، علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف شامل ہیں۔ دوسری جانب علی عثمان اور عبداللہ فضل کو ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کو پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ تینوں کھلاڑی سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پیٹرنز سکواڈ کا حصہ تھے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے