بہاولنگر: زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) بہاولنگر کے علاقے چک فتویرا میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 17 سالہ محمد مزمل، 38 سالہ امتیاز اور 30 سالہ آفتاب شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، اقبال ٹاؤن پولیس کا غیر قانونی پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

تصادم کے دوران 29 سالہ فخران بی بی اور 72 سالہ شینے خان بھی زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو ٹیم نے تمام زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بہاولنگر منتقل کردیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے