لاہور، اقبال ٹاؤن پولیس کا غیر قانونی پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور میں ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی زیرنگرانی غیر قانونی پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ساندہ اور شیراکوٹ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 1700 رنگ برنگے گڈے برآمد کر لیے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ساندہ پولیس نے نیو خان اڈا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محسن کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1200 گڈے برآمد ہوئے، جبکہ شیراکوٹ پولیس نے راوی ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل کو 500 گڈوں سمیت گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، 10 نومبر کو حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ ہوگا

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے کامیاب کارروائیوں پر ساندہ اور شیراکوٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے مزید کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے