اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، 10 نومبر کو حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ ہوگا

لاہور(پنجاب پوسٹ)ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

لیاقت بلوچ نے بتایا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی سب کمیٹی کا اجلاس ہو چکا ہے، جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی نے بھی اپنی میٹنگ مکمل کر لی ہے۔ ان کے مطابق اب مرحلہ یہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم لیوی اور عوامی ریلیف کے لیے عملی اقدامات کرے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ 10 نومبر کو حکومت اور جماعت اسلامی کی سب کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ ہوگا۔ یہ اجلاس ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی میزبانی میں وزارت خارجہ کی عمارت میں منعقد ہوگا۔

دوسری جانب اسحاق ڈار نے کہا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج پُرامن اور جمہوری دائرے کے اندر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے احتجاج کے نتیجے میں عوامی ریلیف کے حوالے سے کئی اہداف حاصل کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا معاملہ بھی اسی طرح حل کیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے