صنم جاوید کا خلع کا دعویٰ ، پی ٹی آئی کارکن نے درخواست میں کیا موقف اختیار کیا ؟

لاہور( پنجاب پوسٹ)تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے اپنے شوہر عتیق سے علیحدگی کا اعلان کردیا صنم جاوید خان کی جانب سے فیملی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا گیا۔

معروف قانون دان خدیجہ صدیقی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے صنم جاوید خان کی جانب سے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاست مخالف ٹویٹس کیس: عدالت نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کی درخواست مسترد کیوں کی؟

یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے۔ انہوں نے میڈیا سے التماس کیا ہے کہ تمام ذرائع ابلاغ اور مبصرین سے گزارش ہے کہ اس پر قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

درخواست میں صنم جاوید نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی شوہر کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہیں ہے، جس کے باعث دونوں کے درمیان متعدد مسائل پیدا ہو چکے ہیں۔
صنم جاوید نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ مزید اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتیں، لہٰذا خلع کی ڈگری جاری کرتے ہوئے انہیں شوہر سے علیحدگی کی اجازت دی جائے۔
صنم جاوید کی عتیق ریاض سے شادی 2009 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

عدالت نے خلع کے دعوے پر 25 نومبر کو صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ صنم جاوید اس وقت 9 مئی کے مقدمات کے سلسلے میں جیل میں ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے